بھارت:انتخابی جلسے میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر 7 افراد پر مقدمات درج

0
41

الہٰ آباد: بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک عوامی اجتماع میں پاکستان زندہ باد کے نعروں نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق الہٰ آباد کے انتخابی حلقے ہنڈیا میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم جاری تھی اس دوران ایک جلسے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئےانتخابی جلسے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنے پر پولیس حرکت میں آگئی اور ویڈیوز کی مدد سے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ریاست میں اس وقت اسمبلی انتخابات جاری ہیں اور اس الیکشن میں پاکستان کا نام بار بار لیا جا رہا ہے۔

بھارت میں ایک اور طیارہ زمین بوس،پائلٹ ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ انتخابی جلسے میں امیدوار موجود نہیں تھے اس لیے انہیں کیس میں شامل نہیں کیا گیا جلد ساتوں ملزمان کو حراست میں لے لیا جائے گا۔

سماج وادی پارٹی کے ترجمان نے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی سیاسی مخالفت کی تمام حدیں پار چکی ہے اور اس قسم کے ہتھکنڈوں سے اپنی شکست کو ٹال نہیں سکتے۔

مقامی پولیس اسٹیشن کے سربراہ کیسو داس ورما کا کہنا تھا، ابتدائی تفتیش کے دوران ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ویڈیو پریاگ راج کے برہوت قصبے میں شوٹ کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں سات افراد کی شناخت ہو گئی ہے پولیس ویڈیو میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے والے دیگر افراد کی شناخت کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

بھارت میں سکھ لڑکی اور لڑکے کوپگڑی کے ساتھ اسکول آنے سے روک دیاگیا

پولیس کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ابھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گيا ہے تاہم بتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایف آئی آر میں، جن افراد کا نام درج ہیں، ان کا تعلق سماج وادی پارٹی سے ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور ملک میں ایک ایسی فضا قائم ہے کہ پاکستان سے متعلق کوئی بھی مثبت بات کہنے کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے ماضی میں بھی کئی بار پاکستان زندہ باد کہنے کے واقعات پر متعدد افراد کے خلاف کیسز درج ہونے کے ساتھ ہی انہیں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

ڈرائیور نے کچوریاں لینے کیلئے ٹرین کو بریک لگا دی،ویڈیو وائرل

Leave a reply