ملک میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے مربوط لائحہ عمل:وزیراعظم کی زیرصدارت اہم فیصلے

0
35

اسلام آباد:ملک میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے مربوط لائحہ عمل:وزیراعظم کی زیرصدارت اہم فیصلے،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کہ زیرِ صدارت ملک میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے مربوط لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں‌ بڑے بڑے فیصلے کیے گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق اس اجلاس کو صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے پائیدار و دیر پا نظام، نہری پانی کو زرعی زمینوں تک بغیر ضیاع پہنچانے کیلئے حکمتِ عملی، پانی چوری کی روک تھام کیلئے مؤثر نظام اور آبپاشی کے نظام کو وسیع کرکے غیر آباد زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے کیلئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی.

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت دریائی پانی کو ذخیرہ کرنے کے منصوبوں پر سنجیدگی سے عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے اور اس دہائی کو ڈیکیڈ آف ڈیمز کا نام دیا گیا ہے. اسکے علاوہ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پانی چوری کی روک تھام کے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے. مزید برآں اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کے غذائی تحفظ کو ترجیح دینے کے ویژن کے تحت حکومت ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان پر بھی عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے.

وزیرِ اعظم نے تمام جاری منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے پانی کے ذخائر کے منصوبوں کی بروقت تعمیر اور زرعی زمین کو آبپاشی سے قابلِ کاشت بنانے کو ملکی غذائی تحفظ کیلئے انتہائی اہم قرار دیا.

اجلاس میں مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، نائب چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن اور متعلقہ اعلی افسران کی شرکت. وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور اعلی صوبائی افسران کی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت.

Leave a reply