پاکستان سے شکست : انتہا پسند ہندوؤں نے شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا

0
28

عالمی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کی پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد انتہا پسند بھارتیوں نے انڈین کرکٹر محمد شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرجہاں محمد شامی کو بھارتیوں کی جانب سے مذہبی منافرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں ان کی حمایت میں نہ کوہلی الیون کا کوئی رکن سامنے آیا اور نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس معاملے میں مداخلت کی –

یوروکپ فائنل میں شکست کے بعد سیاہ فام برطانوی فٹبالرز پر انتہاپسندوں نے تنقید کی تھی تو پوری برطانوی ٹیم اپنے فٹبالرز کے ساتھ کھڑی ہوئی برطانوی وزیراعظم، یوئیفا اور انگلش فٹبال کلب نے بھی تنقید کو مسترد کیا تھا لیکن انتہاپسند مودی سرکار کے راج میں مسلمانوں کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کے خلاف بھارتی کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے کے علاوہ سب ہی خاموش ہیں یہاں تک کہ ٹوئٹر پینل پر ہیش ٹیگ شامی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں جہاں انتہا پسند بھارتی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں ٹوئٹر پرمداحوں کی جانب سے شامی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے-


معروف بھارتی کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے نے محمد شامی کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ شامی سے متعلق گھٹیا باتیں کر رہے ان سے میری ایک ہی درخواست ہے کہ وہ کرکٹ مت دیکھا کریں، ان کی کمی بھی ہمیں محسوس نہیں ہو گی۔


وریندر سہواگ نے کہا کہ محمد شامی پر آن لائن حملہ چونکا دینے والا ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ ایک چیمپئن ہے اور کوئی بھی جو انڈیا کیپ پہنتا ہے ان کے دلوں میں انڈیا کسی بھی آن لائن ہجوم سے کہیں زیادہ ہے شامی ہم آپ کے ساتھ ہیں اگلے میچ میں دکھاؤ جلوہ-

Leave a reply