انتہائی مہنگے پھل،غریب کی قوت خرید سے باہر

0
9

قصور
روزہ دار پھل کھانے سے محروم،پھلوں کے ریٹ بہت زیادہ،غریب کی قوت خرید سے باہر

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں مہنگائی کا طوفان تھم نا سکا جس کے باعث روزہ دار پھل کھانے سے بھی محروم ہو گئے ہیں
پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کے باعث غریب محنت کش پھلوں کو دیکھ تو سکتا ہے مگر اسے خرید نہیں سکتا کیونکہ اس وقت سیب 500 روپیہ فی کلو، کیلے 350 روپیہ فی درجن،خربوزہ 150 فی کلو،تربوز 80 روپیہ فی کلو اور 200 روپیہ والی کجھور اب ماہ رمضان میں 450 روپیہ فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے پہ قیمتیں کم ہیں اور منڈی میں قیمتیں بہت زیادہ جس کے باعث دکاندار خود مہنگی چیزیں خرید کر مہنگی بیچنے پہ مجبور ہیں
ضلعی انتظامیہ کے سارے دعوے ریٹ کا گھروندا ثابت ہوئے ہیں کوئی بھی چیز سرکاری نرخ نامے پہ نہیں ملتی
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ خداراہ اس ماہ مقدس میں غریب کو کچھ تو کھانے دیجئے لہذا سرکاری قیمتوں پہ اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے

Leave a reply