‏انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

0
31
‏انٹربینک-میں-ڈالر-تاریخ-کی-بلند-ترین-سطح-پر #Baaghi

‏انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، آج امریکی ڈالر کی قیمت 168 روپے 90 پیسے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہوا ہے-

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ تین مہینوں سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آج انٹربینک میں ڈالر آج مزید 80 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ آج جب کرنسی مارکیٹ کھلی تو ڈالر کی قیمت 168.10 پر تھی کاروبار کھلتے ہی ڈالر کی طلب میں مزید اضافہ ہوا۔

ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح 168.90 تک پہنچ چکی تھی رواں برس مئی کے مہینے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 152 پاکستانی روپے تھی۔

سال2020 میں بھی ڈالر کی قیمت 168 روپے تک اوپر جا کر واپس اس سطح پر گری تھی تاہم مئی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا اور تین مہینوں میں اس کی قدر میں اضافہ16 روپے اضافہ ہو کر 168 روپے کی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاؤ پاکستانی معیشت پربراہ راست اثرانداز ہوتا ہے گزشتہ سال ڈالرکی قیمت 169 روپے تک پہنچ گئی تھی مالی سال2019-20 کا بجٹ پیش ہوا تو ڈالرکی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 158 روپے اوراوپن مارکیٹ میں 159 روپے پرٹریڈ کررہی تھی۔

دسمبر2019 تک ڈالرکی قیمت 155 اور158 کےدرمیان ٹریڈ کرتی رہی لیکن مارچ2020 کا مہینہ پاکستانی معیشت اور قرضوں کے بوجھ کےحوالے سے بھاری رہا 23 مارچ کوکورونا وبا سے بچاؤ کیلئےلاک ڈاؤن کیا گیا۔

لاک ڈاؤن کے صرف 4 روز بعد ڈالر10 روپےتک مہنگا ہو کرملکی تاریخی کی بلند ترین سطح 169 روپے تک چلا گیا تھ سال2020 کے اپریل میں ڈالر163، مئی میں 161 اور جون میں 165 روپے کی سطح کو چھوکرا جون2020 میں 164.25 روپے کی سطح تک گر گیا تھا۔

Leave a reply