
کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
باغی ٹی وی : چین سے قرضہ ملنے کے بعد ڈالرکی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 93 پیسے سستا ہوگیا جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت ایک روپے 93 پیسے کم ہوئی جس سے ڈالر 210 روپے کا ہوگیا انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر 209 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ رہا اور مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا-
The Chinese consortium of banks has today signed the RMB 15 billion (~$2.3 billion) loan facility agreement after it was signed by the Pakistani side yesterday. Inflow is expected within a couple of days. We thank the Chinese government for facilitating this transaction.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 22, 2022
گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئندہ چند روز تک چین سے 2.3 ارب ڈالر موصول ہو جائیں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے دستخط کے بعد چینی بینکوں کے کنسورشیم نے آج آر ایم بی 15 ارب ( 2.3 ارب ڈالر) قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں قرض کی رقم چند دن کے اندر موصول ہو جائے گی۔ ہم اس معاملے کو آسان بنانے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
جبکہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزچین نے 2.3 بلین ڈالرزمعاہدے پر دستخط کیے،ایک دو دن میں چین کی جانب سے پیسے پاکستان منتقل ہوجائیں گے ،کچھ دنوں میں ملک میں گھی بھی سستا ہوجائے گا-