انٹربینک میں ڈالر 217روپے کا ہوگیا
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ڈالر آج بھی انٹرمارکیٹ میں 77 پیسے کمی کے بعد 217.19 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ دو ہفتوں سے زائد کے دورانیے سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے جب کہ گزشتہ روز بھی کاروباری دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت 1.96 روپے کم ہوکر 217.96 روپے تک آ گئی تھی۔ پیر کے روز کاروباری دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے کم ہوکر 220 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل تاحال جاری ہے اور منگل کے روز بھی کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
ید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
منگل کے روز کارباری دن کی ابتدا ہی ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کمی سے ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 219.15 روپے کا ہوگیا جب کہ انٹر مارکیٹ میں ڈالر 77 پیسے کمی سے 217.19 پر ٹریڈ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں 22 ستمبر سے اب تک ڈالر کی قدر میں 22.71 روپے کی کمی ہو چکی ہے۔ جبکہ آج وزیر خزانہ مزید بہتری کیلئے آج امریکہ روانہ ہوگئے اور انہوں نے اس بارے کہا تھا کہ ڈالر مزید بھی نیچے آئے گا.
حیدرآباد: نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی
اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس
ٔپاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف