انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان جاری

0
42

انٹر بینک میں ڈالر 91 پیسے مہنگا ہو کر 174 روپے 67 پیسے پر بند ہو گیا ۔

باغی ٹی وی :آج دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت 173.76 روپے تھی انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی اڑان دیکھی گئی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 1.16 روپے کے اضافے سے 174.91 روپے کی سطح پر آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر طلب گھٹنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 92 پیسے کے اضافے سے 174.67 روپے پر بند ہوئی اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 176 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔


ملک میں جولائی تا اکتوبر 2021ء کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 12 فیصد گھٹ کر 662 ملین ڈالر تک محدود ہونے اور اکتوبر 2020ء کے مقابلے میں اکتوبر 2021ء کے دوران 24 فیصد کی کمی سے 223 ملین ڈالر پر آنے، ڈیمانڈ کی نسبت سپلائی کم ہونے اور درآمدی شعبوں کی ضروریات بڑھنے کے باعث ایک روزہ وقفے کے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں اتارچڑھاؤ کے باوجود ڈالر دوبارہ مہنگا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 174 روپے سے متجاوز جبکہ اوپن ریٹ 176 روپے کی سطح پر آگیا۔

Leave a reply