انٹر سٹی، انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ، چرچ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹر سٹی، انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ، چرچ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نے نیشنل کوارڈی نیشن کمیٹی اور کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کیبنٹ کمیٹی سے 16 مئی کو لاک ڈاون میں نرمی کی منظوری کے بعد ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا
سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز سے مشروط اجازت دی گئی ہے۔ تمام انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ ہفتے کے 7 روز 24 گھنٹے چل سکے گی۔ ٹرانسپورٹ کمپنیاں تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی پابند ہوں گی۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق مسیحی برادری کی عبادت گاہیں بھی اتوار کے روز کھولی جا سکیں گی۔ چرچ ہر اتوار صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیےکھلے رہیں گے۔ چرچ میں سماجی فاصلہ رکھنا اور دیگر ایس او پیز اور عمل درآمد کرنا لازم ہو گا۔
دنیا بدل رہی ہے، وبا کے بعد کیا ہو گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
ہوش کریں، اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے
جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی
سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق تندور، بیکری اور آٹا چکی ہفتہ بھر صبح 2 سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ گروسری، جنرل، کریانہ سٹور، سبزی، فروٹ منڈی، گوشت کی دوکان اور ورکشاپس ہفتہ بھر صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔ کسی بھی جگہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ سخت کاروائی عمل میں لائے گی۔