fbpx

بین الاقوامی تنازعات کے باعث دنیا کی زندگی کو خطرات کا سامنا ہے، چینی صدر شی جن پنگ

بیجنگ::بین الاقوامی تنازعات کے باعث دنیا کی زندگی کو خطرات کا سامنا ہے، اطلاعات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت کورونا وائرس جیسی عالمی وبا، ماحولیاتی تبدیلیوں اور تنازعات کے باعث خطرات کا سامنا ہے۔

صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین تسلط، توسیع پسندی اور اثرورسوخ بڑھانے کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتا، ہم انصاف، برابری اور مشترکہ ترقی کے عالمی نظام پر یقین رکھتے ہیں۔ چین ہمیشہ ترقی پذیر دنیا کا رکن رہے گا۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ 1.4 ارب چینی باشندوں کی خوشحال زندگی کو یقینی بنانا اور تمام انسانیت کے لئے امن اور ترقی کو فروغ دینا سی پی سی کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے دنیا کی تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمیشہ عالمی امن ، ترقی کے حامی اور بین الاقوامی نظم کے محافظ بنیں۔

صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ہمیں کثیر الجہتی کے بھیس میں یکطرفہ طرز عمل کیخلاف کھڑا ہونا اور تسلط اور اقتدار کی سیاست سے انکار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر انسانیت کے مستقبل کو سنوارنے کے حوالے سے بھاری ذمہ داریاں ہیں۔ہم دنیا میں ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں ہر ملک کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔ ہمیں انسانیت کی مشترکہ اقدار کو لے کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔