مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش سے بھارتی فوجی اہلکار بھی تنگ پڑ گئے

0
25

مقبوضہ کشمیر میں‌ موبائل اور انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے بھارتی فوج کو بھی سخت مشکل پیش آ رہی ہے، ادھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیری جہادی تنظیم حزب المجاہدین نے ہندوستانی فوج کے کشمیر میں موجود مخبروں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بند کئے جانے کی وجہ سے غاصب بھارتی فوج کو بھی خفیہ معلومات نہیں مل رہیں اور ان اطلاعات کے ملنے میں ستر فیصد کمی آئی ہے، جس طرح پہلے لوگوں سے رابطہ ہو جاتا تھا ویسے نہیں‌ ہو رہا،

بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف تکنیک استعمال کرتے ہوئے آپریشن کرنے میں بھی ہندوستانی فوج کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے، دریں اثناء بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب المجاہدین کی طرف سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر لگائے گئے ہیں کہ بھارتی فوج کیلئے کوئی مخبری نہ کرے وگرنہ اس کا انجام برا ہو گا، تحریک آزادی کامیابی کے قریب ہے، کشمیری قوم کو جلد آزادی ملے گی،

Leave a reply