انٹرنیٹ چلے گا وائی فائی کے پاس ورڈ کے بغیر ، موجیں ہی موجیں ، کیسے ؟ حل سامنے آگیا
کراچی : اب انٹرنیٹ چلے گا بغیر وائی فائی کے پاس ورڈ کے ، جدید ٹیکنالوجی نے تہلکہ مچا دیا ، انٹر نیٹ کے استعمال کے حوالے سے پہلے ہی ماہرین اور طالبعلم ٹیکنالوجی کی اس دوڑ میں ماہرین لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حیران کن چیزیں ایجاد کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حال میں ایک ایسا طر یقہ ایجاد کیا گیا ہے ،جس کے ذریعے آپ اپناپاس ورڈ بتائے بغیر اپنے وائی فائی کا کنکشن دوسروں سے شیئر کرسکتے ہیں۔ اب کیو آر کوڈ کے ذریعے وائی فائی تک رسائی دی جاسکتی ہے۔ وائی فائی پاس ورڈ کو کیو آر کوڈ میں تبدیل کرنے کے لیے ویب سائٹس موجود ہیں جو گوگل پر سرچ کی جاسکتی ہیں۔
ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق اس کا طریقہ یہ کہ سب سے پہلے ’’qrstuff.com‘‘ ویب سائٹ پر جائیں اور وائی فائی نیٹ ورک یا وائی فائی لاگ ان کا انتخاب کریں، وائی نیٹ ورک کا نام لکھیں ،پاس ورڈ کا اندراج کریں ،پھر WPA کا انتخاب کریں، بعدازاں کیو آر کوڈ تشکیل دیا جا سکے گا جسے بآسانی ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔اس طرح آپ کا وائی فائی پاس ورڈ کا کیو آر کوڈ تیار ہے ۔