معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر نے مومن ثاقب کے شو میںحال ہی میںشرکت کی ہے . اس میںانہوں نے کہا ہے کہ مجھے بڑی حیرت ہوئی کہ جب سونیا حسین نے کہا کہ مجھے میرے پاس تم ہو آفر ہوا تھا اوروہ میںنے رد کر دیا. انہوں نے کہا کہ ایک تقریب میں مجھے سونیا حسین مل گئی وہ میرے پاس ملنے کےلئے آنے لگی ، میں نے اسکو روک دیا اور کہا کہ میرے پاس تم ہو تمہیں کب آفر ہوا کس نے کیا ، تو اس نے کہا کہ مجھے ندیم بیگ نے آفر کیا تھا، تو میںنے اسی تقریب میں موجود ندیم بیگ کو بلایا اور کہا کہ یہ کیا کہہ رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہاں جی میںنے ان کو یہ ڈرامہ آفر کیا تھا.
اس پر میںنے کہا کہ ندیم بیگ لکھاری میںہوں تم کیسے کسی لڑکی کو کوئی بھی کردار یا ڈرامہ آفر کر سکتے ہو.جب میںنے لکھا ہی آئزہ خان کو زہن میںرکھ کر تھا تو کیسے سونیا حسین اس میںکاسٹ ہو سکتی تھی .”سونیا اچھی اداکارہ ہو گی لیکن وہ میرے پاس تم ہو نہیںکر سکتی تھی.” انہوں نے کہاکہ میںکبھی برداشت نہیںکرتا کہ میںلکھوں کسی کے لئے اور اسے کرے کوئی اور . اور میںکسی کو کام کے معاملے میںرد کر سکتا ہوں کوئی میرے لکھے ہوئے کو رد نہیںکر سکتا.