امریکی صدارتی امیدوار انتخابی مہم کا آخری روز پنسلوینیا میں گزاریں گے
امریکی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کا آخری روز پنسلوینیا میں گزاریں گے.
غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جیسے جیسے امریکی صدارتی انتخاب کا وقت قریب آ رہا ہے دونوں امیدوار جیت کے لیے پوری کوششوں میں مصروف ہیں، مہم کے آخری روز امریکی ریاست پنسلوینیا سب کی نظروں کا محور بنے گی جہاں دونوں امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع ہے.انتخابات سے ایک روز قبل ہوئے پولز سے ظاہر 7 ریاستیں جہاں سے فیصلہ کن برتری متوقع ہے ان میں پنسلوینیا بھی شامل ہے.یہاں کاملا ہیرس ایک بڑی انتخابی ریلی کے ساتھ اپنی مہم کا خاتمہ کریں گی جبکہ ٹرمپ مہم کے آخری روز بلترتیب تین ریاستوں کا دورہ کریں جن میں نارتھ کیرولائنا، پنسلوینیا اور مشی گن شامل ہیں. نئے صدر کے لیے پنسلوینیا کی اہمیت بہت معنی رکھتی ہے جہاں امریکی نظام میں آبادی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے دونوں امیدوار سب سے بڑے شہر پٹسبرگ میں ریلیاں نکالیں گے .واضح رہے کہ امریکی الیکشن 5 نومبر کو منعقد ہوں گے.
اے این ایف کی کارروائیاں، 63.83کلو گرام منشیات برآمد، 11ملزمان گرفتار