انتقامی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کمزورنہیں ہوگی: خورشید شاہ

0
10

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیوں سےپیپلزپارٹی کمزورنہیں ہوگی بلکہ پیپلزپارٹی کٹھ پتلی حکومت کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ کرے گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کی ضمانت مسترد ہونے پر خورشید شاہ نے کہا کہ دوسروں کےکیسزمیں انویسٹی گیشن کےدوران گرفتاری نہیں ہوئی،صورتحال افسوسناک ہے،اس حکومت سےیہی اُمید تھی، انہوں نے کہا کہ اس قسم کےکیس پہلےبھی بنائےگئے ،ماضی میں بھی ایسےکیسوں میں کچھ ثابت نہیں ہوا،زرداری صاحب نےپہلےبھی گرفتاریوں کاڈٹ کرسامناکیا .

واضح رہے کہ عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے. نیب ٹیم زرداری ہاوس پہنچ چکی ہے.

Leave a reply