انٹراپارٹی انتخاب پی ٹی آئی کے آئین کا کلیدی حصہ ہے، احمد جواد

0
31

مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف احمد جواد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں انٹراپارٹی انتخاب متعارف کروانے والی جماعت ہے، انٹراپارٹی انتخاب تحریک انصاف کے آئین کا کلیدی حصہ ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے واضح ویژن اور دو ٹوک مؤقف رکھنے والے واحد لیڈر ہیں، تحریک انصاف اپنے قیام سے آج تک باقاعدگی سے انٹراپارٹی انتخاب کرواتی آئی ہے، تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخاب ہی نہیں کروائے بلکہ ان کے انعقاد کے نظام میں جدت اور شفافیت کا بھرپور اہتمام کیا ہے، تحریک انصاف نے اپنے جدید آئین میں انٹراپارٹی انتخاب کیلئے آزاد، بااختیار اور خودمختار الیکشن کمیشن قائم کیا ہے.

احمد جواد نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا وفاقی الیکشن کمیشن مرکز سے لیکر نچلی ترین سطح تک جماعتی انتخاب کے انعقاد کا ذمہ دار ہے، تحریک انصاف نے جون 2017 میں آخری انٹراپارٹی انتخاب کروایا ہے، جون 2017 میں کروائے گئے اس انٹراپارٹی انتخاب کی پوری کارروائی قومی میڈیا نے تفصیلاً نشر کی ہے، انتخابی قوانین کے تحت سیاسی جماعتیں 5 سال کے عرصے میں انٹراپارٹی انتخاب کروانے کی پابند ہیں، قانون کے مطابق تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخاب کی میعاد مکمل ہونے میں کم و بیش ۱ سال کا عرصہ باقی ہے، الیکشن کمیشن کے نوٹس کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے نوٹس کو قانون کی روشنی میں پرکھ کر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے.

Leave a reply