شیخوپورہ :اراضی فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث محکمہ مال کے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت تحقیقات

باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)شیخوپورہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب پر مشتمل اتھارٹی نے قصبہ فاروق آباد کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کے فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث محکمہ مال کے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی ہے اور محکمہ فنانس پنجاب ایڈیشنل سیکرٹری ملک محمد اویس کو انکوائری آفیسر نامزد کر دیا ہے اتھارٹی نے اس فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث سابق تحصیلدار غلام حر نائب تحصیلدار ارشد شاہین اور سابق پٹواری محمد شریف کو چارج شیٹ بھی جاری کر دی ہے محکمہ مال کے ذرائع کے مطابق تحصیلدار غلام حر آج کل اے سی ہیڈ کوارٹر سرگودھا تعینات ہے اس عملے نے ایک پارٹی سے ملی بھگت کر کے قصبہ فاروق آباد میں 86 کنال 16 مرلے اراضی ان کے نام لگا دی اور اس کا انتقال نمبر 3176 بھی درج کر ڈالا جس کیلئے ایک عدالتی ڈگری کو بنیاد بنایا گیا جو 23 دسمبر 1996ء کو جاری ہوئی تھی اس ڈگری میں اس اراضی کی الاٹمنٹ کے احکامات نہ ہیں۔

Leave a reply