پاکستان کے حملے کا خو ف،آئی پی ایل میچ کا مقام تبدیل کر دیا گیا

1 ہفتہ قبل
تحریر کَردَہ

پاکستان کے حملے کا خو ف بھارت میں جاری آئی پی ایل کا میچ متاثر ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے بعد پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان آئی پی ایل 2025 کا 11 مئی کو ہونے والا میچ دھرم شالہ سے احمد آباد منتقل کر دیا گیا ہےتاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کو انتظامیہ سے اجازت نامہ ملنے کا انتظار ہے۔

ٹائمز ناؤ کا کہنا ہے کہ دھرم شالہ پنجاب کنگز کا دوسرا ہوم گراؤنڈ ہے اس گراؤنڈ میں ٹیم نے آئی پی ایل 2025 میں 3 میچز کھیلنے تھے، جبکہ پنجاب کنگز پہلے ہی دھرم شالہ میں ایک میچ کھیل چکی ہے۔

اوکاڑہ میں بھارتی جارحیت کے پیش نظر شہری دفاعی مشقوں کا کامیاب مظاہرہ

اگرچہ ابتدا میں ممبئی کو متبادل مقام کے طور پر غور کیا گیا تھا، لیکن پھر احمد آباد کو منتخب کیا گیا تاکہ دونوں ٹیموں کو اپنے ”ہوم ایڈوانٹیج“ کا فائدہ درکار نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

Appeal to readers

Latest from بین الاقوامی