جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج
جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا گیا صدر استحکام پاکستان تحریک احمد کلیم کا دعویٰ ہے کہ جو نام جہانگیرترین نے اپنی پارٹی کا رکھا ہے وہ نام ہم اپنی پارٹی کا الیکشن کمیشن میں گزشتہ سال رجسٹرڈ کراچکے ہیں اس لئے جہانگیرترین الیکشن کمیشن میں پہلے سے رجسٹرڈ ہماری پارٹی کا نام استعمال کرنا بند کریں ورنہ ہم اسے الیکشن کمیشن اور عدالتوں میں چیلنج کریں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیرترین کی نئی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی کے قیام سے قبل ہی عدالتی جنگ سامنے آگئی استحکام پاکستان تحریک کے نام سے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت نے جہانگیرترین کو یہ نام استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ کردیا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں استحکام پاکستان تحریک کے صدر احمد کلیم فوکل پرسن ایمن جاوید اور لیگل ایڈوائزر جاوید سلیم شورش ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کی صدر استحکام پاکستان تحریک احمد کلیم نے کہا کہ جہانگیر ترین استحکام پاکستان پارٹی کا نام استعمال کرنا بند کریں جہانگیرترین کو بتانا چاہتے ہیں کہ اسی نام سے ہماری پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر جہانگیر ترین نے ہماری الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نام استعمال کرنا بند نہ کیا تو ہم اسے الیکشن کمیشن اور عدالتوں میں چیلنج کریں گے ہر پارٹی میں سے نئی پارٹیاں نکل آنا بہت غلط ہے ہم نے پہلے استحکام پاکستان تحریک رجسٹرڈ کرائی ہوئی ہے تو جہانگیرترین ہمارا نام کیوں چوری کررہے ہیں وہ طاقتور ہیں اور ہم عام آدمی ہیں ہمارا ان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے استحکام پاکستان تحریک کی بنیاد 25 دسمبر 2021کو رکھی گئی استحکام پاکستان تحریک سترہ مئی 2022کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئی پچیس مئی 2022کو استحکام پاکستان تحریک انتخابی نشان الاٹ “سکے “کیا گیا اس تحریک کا مقصد پاکستان میں حکم خداکا آزادی قانون کی اور حق سب کا عملی نمونہ پیش کرنا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جبکہ ایمن جاوید فوکل پرسن استحکام پاکستان تحریک نے کہا کہ یہ تحریک ملک و قوم کو استحکام دینے کی تحریک ہے ملکی دفاع و استحکام کو ہماری پالیسی میں بنیادی حیثیت ہے افواج پاکستان کو عزت دینا جوہری صلاحیت کو تحفظ دینا بھی ہمارا منشور ہے اداروں کے درمیان آئین کے دائروں رہتے ہوئے کام ہونا بھی ہمارا منشور ہے آزادی صحافت و اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا منشور ہے آئی ٹی کو فروغ دیا جائے گا سرکاری اخراجات میں کمی اور ٹیکس میں شفافیت لائی جائے گی صنعت و زراعت کو فروغ دیا جائے گا موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال نے عوام کو پریشان کررکھا ہے گزشتہ دنوں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا جو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے آئندہ ایسے واقعات روکنے کے لئے ملکی سیاسی قیادت کو ملکر سوچنا ہوگا.