پانچ آئی پی پیزبند،آٹھ کے معاہدوں پر نظر ثانی،خوشخبری ملے گی،عطا تارڑ

tarar ata

وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھرپور توجہ ہے، فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے ملک بھر میں 86 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کی ہے، پانچ آئی پی پیز کو بند کر دیا گیا ہے، 8 مزید آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ مذاکرات ہوئے اور معاہدوں پر نظرثانی کی گئی ہے، اس حوالے سے قوم کو جلد خوشخبری ملے گی۔

جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی ابرار احمد، ملک شاکر بشیر اعوان اور محترمہ آسیہ ناز تنولی کے توجہ دلائو نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھاکہ نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر میں 86 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کی ہے، یہ کمی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھرپور توجہ ہے۔ رواں سال وفاقی حکومت نے ایک یونٹ سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے 50 ارب روپے جبکہ پنجاب حکومت نے 201 سے 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 45 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سبسڈی کے علاوہ ہر سال وفاقی حکومت 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کنزیومرز کو 276 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرتی ہے۔کے الیکٹرک کو 174 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ لائف لائن اور نان لائف لائن کنزیومرز کو سالانہ بنیادوں پر سبسڈی فراہم کی جاتی ہے، اس سال صارفین کو زیادہ سبسڈی دی گئی۔ پانچ آئی پی پیز کو بند کر دیا گیا ہے، اس اقدام سے معیشت کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا اور کپیسٹی پے منٹس میں کمی واقع ہوگی۔ جولائی سے ستمبر 2024تک سبسڈی، فیول اخراجات ، ایڈجسٹمنٹ اور پانچ آئی پی پیز کے بند ہونے سے بجلی کے بلوں پر بہت بڑا فرق آیا ہے، آٹھ مزید آئی پی پیز کے حوالے سے قوم کو مزید خوشخبری دی جائے گی، ان آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر دوبارہ بات ہوئی ہے ، ان کے ریٹس کم کئے گئے ہیں جس سے کئی سو ارب روپے کی بچت ہوگی۔ سردیوں میں بجلی کے بل کم آتے ہیں،اگلی گرمیوں کے موسم سے پہلے بجلی کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، سٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، شرح سود میں کمی آئی ہے، معاشی اشاریئے مثبت ہیں۔ہم معاشی بحالی کی طرف جا رہے ہیں، بجلی کے معاملہ پر حکومت کی پوری توجہ ہے۔

اینٹی ڈرگ ٹریفکنگ پر فلم بنانے کے لئے بجٹ بھی مختص
منشیات کے تدارک کے لئے نہ صرف بچوں بلکہ والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،عطا تارڑ
اراکین قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی، زرتاج گل، محمود خان اچکزئی، مسرت رفیق، شگفتہ جمانی اور ثناءاللہ خان مستی خیل کے ضمنی سوالات پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے سے امریکا، برطانیہ، ایران، ترکی، یو اے ای، سعودی عرب کے ساتھ عالمی سطح پر تعاون چل رہا ہے، مختلف ممالک کے ساتھ 37 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، دیگر ممالک میں موجود اینٹی نارکوٹکس کنٹرول اتھارٹیز کے ساتھ ہمارے ٹریننگ پروگرام بھی چل رہے ہیں،جولائی میں ایپکس کمیٹی کی میٹنگ میں صوبوں کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ پوست کی کاشت والے علاقوں کو خالی کرایا جا رہا ہے، وہاں کسانوں کو اضافی زمین فراہم کی جائے، یہ صوبائی معاملہ ہے، صوبوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جولائی سے اکتوبر تک اس پر کیا پیشرفت ہوئی ہے، اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں میں آگاہی مہمات بھی چلائی گئی ہیں، منشیات کے تدارک کے لئے نہ صرف بچوں بلکہ والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، ہماری کوشش ہے کہ آگاہی مہم صوبوں تک لے کر جائیں۔ وزارت اطلاعات آئندہ ہفتے سے تمام چینلز پر منشیات کے تدارک کے حوالے سے آگاہی مہم چلائے گی، ڈرگ فری سوسائٹی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، تعلیمی اداروں پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے، اس کے نقصانات کے حوالے سے بچوں کو بھرپور طریقے سے آگاہی ہونی چاہئے۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث ملزمان کیلئے عمر قید اور موت کی سزا ہے، اس میں کوئی چھوٹ نہیں ہے۔ اربوں روپے کی منشیات نذر آتش کی جاتی ہے، گرفتار ملزمان کی اطلاع پر اصل گینگز تک رسائی حاصل کر کے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جاتے ہیں،انسداد منشیات کے لئے اینٹی نارکوٹکس کی وزارت اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا بہت بڑا کردار ہے، منشیات سمگلرز کے خلاف کارروائیوں میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے بہت سے جوان شہید بھی ہوئے۔ تعلیمی اداروں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں مل کر اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں، اس مسئلے کو والدین اور میڈیا کے ساتھ مل کر حل کرنا چاہئے۔ انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،منشیات کی سمگلنگ کے حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومتیں انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا حصہ ہیں، اے این ایف کے پولیس اسٹیشنز ہر صوبے میں موجود ہیں، انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کے اندر بہت سے معاملات مشترکہ حل کئے جا رہے ہیں،سندھ حکومت کو وفاق ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، انوسٹی گیشن کے لئے سپیشل انوسٹیگیٹرز اے این ایف میں موجود ہیں، وزارت اطلاعات بھرپور مہم چلائی جائے گی، وفاقی حکومت نے اینٹی ڈرگ ٹریفکنگ پر فلم بنانے کے لئے بجٹ بھی مختص کیا ہے، اس پر بھرپور کام کریں گے تاکہ آگاہی پیدا کی جا سکے، پاکستان کے اندر اینٹی نارکوٹکس کی ایک تاریخ ہے، پاکستان اینٹی نارکوٹکس بورڈ پہلی مرتبہ 1957ءمیں بنایا گیا تھا، 70ءکی دہائی میں اس کی تشکیل نو ہوئی، اینٹی نارکوٹکس فعال فورس ہے، دنیا کے ممالک اس فورس کی تعریف کرتے ہیں، اے این ایف کا صوبوں کے اندر سیٹ اپ 18 ویں ترمیم سے پہلے کا موجود ہے، اے این ایف کے تحت منشیات کی سمگلنگ کے خلاف پورے پاکستان میں کارروائیاں کی جاتی ہیں، اے این ایف میں میرٹ پر بھرتیاں کی جاتی ہیں، صوبوں کے پاس 18 ویں ترمیم کے بعد جب یہ معاملہ آیا تو صوبوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ اپنی اپنی نارکوٹکس فورس تشکیل دیتے، انٹرایجنسی ٹاسک فورس کا مقصد ہی یہی ہے کہ صوبوں کے ساتھ مل کر ٹاسک تشکیل دیئے جائیں،دنیا کے اندر کینسر کے علاج میں کیمو تھراپی کی بجائے کینوبس آئل استعمال کیا جاتا ہے، میڈیسن میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے، اس حوالے سے رولز بن جائیں تو کوئی حرج نہیں لیکن تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینی چاہئے۔چیئر نے یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

اراکین قومی اسمبلی شازیہ صوبیہ اسلم سومرو اور آغا رفیع اللہ کے ضمنی سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ ایک سنجیدہ اور حساس مسئلہ ہے، بوگس ٹریول ایجنٹس لوگوں کو جھوٹے اور سنہرے خواب دکھا کر ان کا مستقبل خراب کر دیتے ہیں،انسانی سمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے نے پانچ سالہ منصوبہ ترتیب دیا ہے، صوبائی حکومتوں کے تعاون سے انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگز کو گرفتار کیا گیا ہے۔معزز رکن کے پاس کوئی تجاویز ہیں تو فراہم کر دیں۔ ایف آئی اے کے حوالے سے ڈیٹا معزز رکن کو فراہم کر دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں عطائے شہریت (ترمیمی) بل 2024ءاور پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2024پیش کر دیئے گئے،جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے شہریت ایکٹ 1926ءمیں مزید ترمیم کا بل عطائے شہریت (ترمیمی) بل 2024ءاور پاکستان شہریت ایکٹ 1951ءمیں مزید ترمیم کرنے کا بل پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2024ءپیش کئے،قومی اسمبلی میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سالانہ رپورٹ برائے سال 24۔2023ءپیش کر دی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے بنک دولت پاکستان ایکٹ 1956ءکی دفعہ 39 کی ذیلی دفعہ 1 کے تحت پاکستان کی معیشت کی کیفیت کے بارے میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سالانہ رپورٹ برائے سال 24۔2023ءپیش کی.

جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط،مخصوص بنچ میں بیٹھنے سے معذرت

رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس

پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

Comments are closed.