فکر اقبال پرچل کر پیام اقبال پورا کرنا ہے،اقبال ڈے پر وزیراعظم،وزیر خارجہ ودیگرکے پیغام

0
36
pm

شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے،

اقبال ڈے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول زرداری، چیئرمین سینیٹ، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم شخصیات نے پیغامات جاری کئے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ ایک عظیم فلسفی، مفکر اور ادیب ہی نہیں بلکہ قاری ومفسر قرآن بھی ہیں۔ ان کا کلام ذہنی وقلبی انقلاب کا ذریعہ تھا اور آج بھی وقت و سرحدکی قید سے نکل کر پوری دنیا تک پہنچ رہا ہے۔ فکر اقبال پرچل کر پیام اقبال پورا کرنا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین ، وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے علامہ محمد اقبال کو ان کے 145 ویں یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ ایک ناقابلِ تسخیر تحریک اور پیغام ہے، شاعرِ مشرق نے معاشرے میں سیاسی بیداری کی اہمیت پر زور دیا،انہوں نے امتِ مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے کا درس دیا،شاعرِ مشرق نے جھوٹ، نفرت اور ذاتی و گروہی مفادات پر مبنی سیاست کو مسترد کیا،

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مفکر اسلام وشاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے145 ویں یوم ولادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒبرصغیر پاک و ہند کے عظیم مدبر و رہنما تھے اور ان کی خدمات کو نا صر ف یاد رکھا جائے گا بلکہ پوری قوم احسان مند بھی رہے گی۔ ڈاکٹر علامہ محمداقبالؒ ہمارے قومی افق پر طلوع ہونے والا وہ روشن ستارہ ہیں جنہوں نے ایک ایسے وقت میں ہمیں راستہ دکھایا، جب غلامی کے اندھیروں میں ہم منزل کا سراغ کھو چکے تھے اور اپنی شاعری سے ہم میں وہ قوتِ عمل پیدا کی جس کے سہارے نہ صرف ہم نے مایوسی کو شکست دی بلکہ اپنی منزل تک بھی پہنچے۔ علامہ محمد اقبال ؒ نے خطبہ آلہ آباد میں تصورِ پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی حاصل کرنے کی نئی روح پھونک دی جس سے ان کی مشترکہ منزل کی نشاندہی ہوئی۔علامہ اقبالؒ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد پر آمادہ کیا اور یہ اُسی جدوجہد کا صلہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد اور جمہوری وطن میں اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ آج کے دن کی اہمیت کے پیشِ نظر ہمیں عظیم مفکر کی سوچ اور فکر کو اُجاگر کرنا چاہیے اور علامہ اقبالؒ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے وطن عزیز کو فرقہ پرستی، انتہا پسندی، دہشت گردی جیسی برائیوں سے پاک کر کے حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر ترقی دیں اور اقوام عالم میں باعزت مقام پر فیض حاصل کریں

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب اوراہل پنجاب مصورپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبال ؒنے برصغیر کے مسلمانوں کی فکری رہنمائی کا قابل قدر فریضہ سرانجام دیا۔علامہ اقبالؒ نہ صرف بے مثال شاعر بلکہ مصلح اورناصح تھے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا۔علامہ اقبال ؒنے قوم کی سمت متعین کی اورقائداعظم ؒ درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کیلئے بھی فکر انگیزپیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے نوجوانوں کو شاہین بن کرزندگی گزارنے کی ترغیب دی۔قوم کیلئے خوداری کادرس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے۔ فلسفہ خوداری پر عمل علامہ اقبالؒ سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے اورعمران خان اقبالؒ کے پیغام خودی کو آگے لیکر چل رہے ہیں

Leave a reply