فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد: فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا انہیں 3 سال کے لئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی: چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ان سے حلف لیا تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل شریک ہوئے۔
بغیر اطلاع غیر حاضر،درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کوجرمانہ
علاوہ ازیں حلف برداری تقریب میں شرکت کرنیوالوں میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی سمیت دیگر شامل تھے۔
پٹرولیم مصنوعات کے بعد آٹے اور ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 15 مئی کو اقبال حمیدالرحمان کو چیف جسٹس وفاقی شریعت کورٹ بنانے کی منظوری دی تھی، بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی نے بھی ان کی تعیناتی کی منظوری دے دی تھی صدر مملکت نے اقبال حمیدالرحمان کی بظور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی ہے اس حوالے سے وزارت قانون وانصاف نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا-
بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گرکرتباہ
واضح رہے کہ جسٹس اقبال حمید الرحمان اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی ججز کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔