لاک ڈاون نے داڑھی والا بنا دیا کیسا لگتا ہوں ، اقرارالحسن،اکثریت داڑھی کے حق میں دھاندلی کی تودھرنا بھی ہوسکتا ہے ، فرح اقرار

0
58

لاہور:لاک ڈاون نے داڑھی والا بنا دیا کیسا لگتا ہوں ، اقرارالحسن کا قارئین سے سوال پہلی بیوی کا خوبصورت جواب ،باغی ٹی وی کےمطابق معروف صحافی ، فیلڈ رپورٹر اقرارالحسن نے لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھنے والی داڑھی پر اپنے قارئین سے رائے طلب کی ہے

 

باغی ٹی وی کے مطابق اقرارالحسن نے اپنی داڑھی والی تصویرشئیرکی ہے اورپوچھتے ہیں کہ میں کیسے لگتا ہوں ، ان کے سوال کے جواب میں اقرار الحسن کی پہلی بیوی فرح اقرار کہتی ہیں کہ آپ کے چاہنے والوں کی اکثریت تو کہتی ہےکہ آپ کو داڑھی بہت پیاری لگتی ہے اورضرور رکھیں

 

فرح اقرار کہتی ہیں کہ اصول ہے کہ جمہوریت کا فیصلہ مانا جاتا ہے ، لٰہذا اب داڑھی رکھنا ہی ہوگی ، اوراگراکثریت کی رائے کوترجیح نہ دی اوردھاندلی ہوئی توپھردھرنا بھی ہوسکتا ہے، اس پرسوشل میڈیا پربہت خوبصورت آراوتجاویز دی جارہی ہیں

Leave a reply