شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے. عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

شیخ رشید نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسمبلی کے کل ارکان کے 11 فیصد ہی وزرا بن سکتے ہیں۔ آرٹیکل 92/1 کے تحت وفاقی کابینہ کی موجودہ تعداد غیر قانونی ہے۔ شیخ رشید نے وزرا اور معاونین کے عہدوں پر68تعیناتیوں کو کالعدم قرار دینے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک وزرا اور معاونین کو کام سے روکنے کی استدعا کی۔ درخواست میں وفاق، وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا۔ کابینہ میں شامل تمام افراد کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں آج کہا تھا کہ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔ یہ مصنوعی اقتدار کو بچانے کے لیے اپنے عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 72 میں سے 22 وزرا بےمحکمہ ہیں۔ اس پرہائیکورٹ میں رِٹ دائرکردی ہے۔غریب کوآٹانہیں مل رہایہ امریکا کے 7 اسٹارہوٹلوں میں سیر سپاٹے کررہے ہیں۔


تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت 27 کلومیٹر کی ایک بڑی جیل بن گیا ہے۔ اور مصنوعی اقتدار کو بچانے کے لیے اپنے عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کےگولے ماریں گے۔ جو سراسر ناانصافی اور ظلم ہوگا.

سابق وزیر داخلہ شیخ‌ رشید احمد نے مزید کہا ہے کہ دنیا باتیں کررہی ہے،امدادنہیں دے رہی۔بندگلی میں جانا ہے یا الیکشن کراناہے،فیصلہ جلدہوجائےگا۔ مزید 2کروڑ لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں۔پیٹرول پر 2 ارب روزانہ غریب کی جیب سے خزانے میں جارہاہے۔ پہلےخزانے پرڈاکا مارتےتھےاب غریب کی جیب پر ڈاکا ماررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ فرانس سے بغل گیر ہونا اور اسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ریڈزون سیل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ: ابھی عمران خان کی کال نہیں آئی،لیکن سینکڑوں کینٹینرزاسلام آباد آگئے ہیں۔30 ہزار کی نفری منگوائی گئی ہے۔رنجیت سنگھ کی سوچ اسلام آباد کو پانی پت کا میدان بناناچاہتی ہے۔27 کلومیٹر کی حکومت اپنے گرد خود سارے صوبوں کا حصار بنوانے کی ذمہ دار ہے۔عوام کا فیصلہ 2 ٹوک ہے، الیکشن کراؤ اورگھر جاؤ

Comments are closed.