fbpx

اقتدار کے تین سال مکمل، وزیراعظم کریں گے اہم خطاب

اقتدار کے تین سال مکمل، وزیراعظم کریں گے اہم خطاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف آج تین سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کرے گی

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان ہوں گے، تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو گی، تقریب میں وفاقی وزرا اپنی رپورٹ پیش کریں گے، پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی تقریب میں شریک ہوں گے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکہا کہ پاکستان میں کتنی حکومتیں اپنی کارکردگی پر عوام کو جوابدہی کرتی رہیں، یہ عمران خان کی حکومت ہے جو تین سال کی کارکردگی عوام کے سامنے فخر سے رکھ سکتی ہے 30 سال حکومت کرنیوالے اپنا منہ چھپا رہے ہیں، معیشت، خارجہ پالیسی اور اندرونی استحکام کے تین سال آج حقائق کے ساتھ سامنے لائیں گے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں وزیراعلی عثمان بزدار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 3برس مکمل ہونے کے حوالے سے مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے وزیراعظم عمران خان کنونشن سنٹر میں ہونے والی تقریب سے خطاب کریں گے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

اور پولیس نے عائشہ اکرم کو واقعی گرفتار کر لیا؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، لڑکی کے ساتھ کا ہوا میڈیکل،عائشہ کے پھٹے کپڑوں بارے بھی حکم آ گیا

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 350 افراد کی نشاندہی ہو گئی

خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل،بزدار سرکار کا بڑا حکم

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 40 ملزمان کی عدالت پیشی