ایران امریکا کشیدگی کا پاکستان سٹاک مارکیٹ پربرا اثر پڑ گیا

0
22

ایران امریکا کشیدگی کا پاکستان سٹاک مارکیٹ پراثر پڑ گیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی میں ایران اور امریکا کے درمیان جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ ’کریش‘ ہو گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 1027 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔ انویسٹرز کے 170 ارب روپے ڈوب گئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران بڑی مندی دیکھی گئی، 1027 پوائنٹس کی بڑی مندی کے باعث حصص مارکیٹ کی 11 حدیں گر گئیں۔ گرنے والی حدوں میں 42300، 42200، 42100، 42000، 41900، 41800، 41700، 41600، 41500، 41400، 41300 کی حدیں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز مارکیٹ میں چھائی غیر یقینی صورتحال کے باعث حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس 157.46 پوائنٹس کی مندی کے بعد 42323.30 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

Leave a reply