مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب:جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ کلچر متعارف کروانے کا فیصلہ

لاہور: جیلوں میں ملاقات کے لئے ایڈوانس بکنگ کلچر...

قصور:کنگن پور میں خونی تصادم، فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

قصور،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو)کنگن پور میں خونی تصادم،...

نیو میکسیکو میں فائرنگ، 3 نوجوان ہلاک، 15 زخمی

لاس کروسیس: امریکی ریاست نیو میکسیکو کے شہر لاس...

میرپورخاص: ایم کیو ایم پاکستان کا 41 واں یوم تاسیس جوش و جذبے سے منایا گیا

میرپورخاص (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) ایم...

ایران امریکی امداد قبول کرے گا یا نہیں، ایرانی صدر نے واضح‌ کردیا

ایران امریکی امداد قبول کرے گا یا نہیں، ایرانی صدر نے واضح‌ کردیا

باغی ٹی وی :ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی امداد کی پیشکش کو قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے صدر حسن روحان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اگر امریکہ ایران کی مدد کرنا چاہتا ہے تو سب سے پہلے ایران پر لگائی گءی پابندیاں اٹھانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی رہنما جھوٹ بولتے ہیں۔ ایران خود کورونا وائرس سے نمٹ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکا پر اعتبار نہیں کر سکتے، شبہ ہے کہ کورونا وائرس امریکا نےتخلیق کیا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وائرس کو خاص طور پر ایران کے لیے تیار کیا گیا تاکہ ایرانیوں کا جینیٹک ڈیٹا حاصل کیا جا سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے بھیجے ہوئے ڈاکٹر اور دیگر عملہ شاید اس لیے ایران آئے تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ انہوں نے جو وائرس انسانوں میں پھیلایا ہے اس کا زہر ایران میں کتنا کارآمد ثابت ہوا ہے ۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کورونا پر قابو پانے کے لیے امریکا کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کورونا وائرس سمیت ہرقسم کے بحران سےنمٹنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کے اسوقت مریضوں کی تعداد 799 ہے،وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے 799 مریض ہیں، جس میں سے پنجاب میں 225، سندھ میں 351، خیبر پختونخواہ میں 31، بلوچستان میں 104،گلگت میں 71 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے، اسلام آباد میں 11 مریض ہیں

وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 23 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے،کرونا وائرس کے حوالہ سے وزارت صحت کی ویب سائٹ پر یہ اعدادو شمار دیئے گئے ہیں. 6 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں