ایران کے بارے امریکی اخبار کی اہم رپورٹ شائع

0
27

امریکی اخبار نے ایران کے بارے اپنی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران خطے میں اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کے لیے دخل اندازی کر رہا ہے.

تفصیلات کے مطابق : امریکی روزنامہ ’’نیویارک ٹائمز‘‘ نے اتوار کے روز اپنی اشاعت میں ایران کی خفیہ معلومات کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں تہران کے اس منصوبے کا پردہ چاک کیا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر وہ خطے میں اپنا اثرونفوذ بڑھانا چاہتا ہے۔

اخبار نے لیک ہونے والی خفیہ ایرانی رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاسداران انقلاب کے دنیا بھر میں کارروائیوں کی نگران القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمھدی کے ہاتھ مضبوط کرنے کی غرض سے عراق کا دورہ کیا۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ بغداد کے ہوائی اڈے سے ایرانی حکام واپس نہیں گئے۔

اس سے قبل لندن میں قائم بین الاقوامی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران اور امریکا اور خطے کے دوسرے ممالک کی ایران کے ساتھ جاری محاذ آرائی کی وجہ سے تہران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور جوہری پروگرام سب سے اہم ترین امور ہیں۔ مگر تیسرا ایرانی تزویراتی اہمیت کا حامل معاملہ ایرانی ملیشیائوں کا ہے جو ایران کے لیے اس کے جوہری اور میزائل پروگرام سے بھی زیادہ اہم ہے۔

Leave a reply