خطے میں تناؤ کے دوران ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی اقدام کرتے ہوئے دو اسرائیلی جنگی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ حالیہ اسرائیلی حملے کے بعد ایران کی دفاعی کارروائی کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق ایک اسرائیلی پائلٹ طیارہ گرنے سے قبل خود کو باہر نکالنے میں کامیاب ہو گیا، جس کے بعد ایران میں اس کی تلاش جاری ہے۔

دوسرے طیارے کی تباہی کے بعد پائلٹ کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ایرانی میڈیا نے اس کارروائی کو "قومی خودمختاری کا دفاع” اور "حملے کا موثر جواب” قرار دیا ہے، تاہم اسرائیلی حکومت نے اس واقعے پر اب تک کوئی سرکاری ردعمل نہیں دیا۔

Shares: