ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں چند ہفتوں کی دوری پر ، خبر سے دنیا ہل گئی

0
25

ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں چند ہفتوں کی دوری پر ،خبر سے دنیا ہل گئی

باغی ٹی وی : امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ اینٹونی بلنکن نےکہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والامواد حاصل کرنے میں چند ہفتوں کی دوری پر ہو۔

بلنکن نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن ایران کے لیے ایک ایسی مضبوط ٹیم بنا رہے ہیں جو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو اقوام متحدہ کی جانب سے حمایت یافتہ جوائنٹ کمپری ہنسیو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) معاہدے سے زیادہ ‘دیرپا اور مضبوط’ بنائے۔

جے سی پی او پر 2015 میں سلامتی کونسل کے مستقل ارکان نے دستخط کیے تھے جن میں امریکہ، برطانیہ، چین، روس اور فرانس شامل تھے جبکہ جرمنی اور یورپی یونین نے بھی دستخط کیے۔صدر ٹرمپ نے 2018 میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ واپس لے لیا تھا اور تہران پر پابندیاں لگا دی تھیں۔اس فیصلے کواپوزیشن کی نیشنل کونسل آف ریزسٹنس آف ایران کی جانب سے سراہا گیا۔نیشنل کونسل آف ریزسٹنس آف ایران کی جانب سے ہی ایسے ثبوت فراہم کیے گئے تھے

کہ ایران جے سی پی او اے کے باوجود اپنی جوہری صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں بلنکن نے یہ بھی کہا کہ بائیڈن انتظامیہ شمالی کوریہ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ روس کے خلاف بھی دیگر ممکنہ اقدامات پرغور کرے گی کیونکہ وہ اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کر رہی ہے۔

بلنکن نےماسکو کے خلاف پابندیوں کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا تاہم انتظامیہ کی جانب سے روس کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں روس میں قید اپوزیشن لیڈر الیکسی نیوالنی، انتخابات میں مداخلت اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کے خلاف انعامات شامل ہیں۔

Leave a reply