ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں

نیتن یاہو نے ایران کیخلاف جوابی کارروائی کیلئے اپنے اہداف کی منظوری دیدی
weapons

پاسداران انقلاب کے سابق سیکرٹری ابراہیم رُستمی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں۔

باغی ٹی وی : روسی خبرایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے سابق سیکرٹری ابراہیم رُستمی نے اس دعویٰ کی تفصیل نہیں بتائی، دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم ایران کے اسرائیل پر حملوں کا جواب دینے کیلئے اپنی کارروائی کے دوران نشانہ بنانے کیلئے ایرانی اہداف کی منظوری دیدی ہے-

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ماہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے براہ راست میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیلی کارروائی کیلئے ایرانی اہداف کی منظوری دیدی ہے ذرائع نے اہداف کی تفصیلات فراہم نہیں کیں نہ ہی یہ بات واضح کی گئی کہ اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنائے گا یا نہیں متوقع اسرائیلی کارروائی کے آغاز کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

ڈسکہ: انجمن خدمت خلق کا 747واں اجلاس، انتظامیہ سے امن و امان قائم کرنے کا …

سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملے کیلئے مشرق وسطی میں تاریخی صورتحال آچکی ہے جس کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے 39 اراکین نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ یہودی ریاست کی دھمکیوں کے تناظر میں نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری کی اجازت دی جائے۔

ایران کی ڈیفنس ڈاکٹرائن سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے فتویٰ کے تحت ہے جس کے تحت نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری کی ممانعت ہے۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے ایران نے اسرائیل کی جانب براہ راست 400 بیلسٹک میزائل فائر کردیے تھے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔

اوچ شریف: استاد قمر عباس خان کی ریٹائرمنٹ پر پروقار الوداعی تقریب

بعد ازاں ایرانی میزائل حملوں کے ممکنہ اسرائیلی ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل حملے جارحانہ تھے لیکن نشانہ درست نہ ہونے سے ناکام ہوئے، ہمارے جوابی حملے ایسے ہوں گے کہ ان کو سمجھ نہیں آئے گا کہ کیا اور کیسے ہوا وہ بس حملوں کے نتائج دیکھیں گے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایرانی میزائل کچھ اسرائیلی فضائی اڈوں پر گرے ہیں، میزائل گرنے کے نتیجے میں فضائی اڈوں کی انتظامی عمارتوں اور جہازوں کی مرمت کی جگہوں کو نقصان پہنچا ہےایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو امریکا کی مدد سے ناکام بنا دیا، کچھ میزائل زمین پر گرے تاہم ان میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اوچ شریف: میونسپل انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

Comments are closed.