پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایران کا اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ بھیجنے کا فیصلہ

کوئٹہ: ایرانی حکومت نے بلوچستان کے علاقے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والا خصوصی فائر فائٹنگ ٹینکرطیارہ متاثرہ علاقے میں پانی چھڑکاؤ کی صلاحیت رکھتا ہےپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی طیارے کوخصوصی اجازت نامہ فراہم کرے گی،جہاز کے آج پہنچنے کا امکان ہے۔ بلوچستان: دیودار کے جنگلات میں لگی آگ کے متعلق آئی ایس پی آر کا بیان جاری سول ایوی ایشن کے مطابق فائرفائٹنگ ٹینکر ائیرکرافٹ بلوچستان جنگلات آگ پر قابو پانے آپریشن میں حصہ لے گا،سول ایوی ایشن اتھارٹی فائرفائٹنگ ائیرکرافٹ کو خصوصی فضائی روٹ بھی جاری کرے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ فائرفائٹنگ ائیرکرافٹ روٹ میں کوئی کمرشل پرواز آپریٹ نہیں کی جائے گی، فائرفائٹنگ ٹینکر ائیرکرافٹ کو کوئٹہ ائیرپورٹ سے پانی فراہم کیا جائے گا، ایرانی فائرفائٹنگ طیارے کا عملہ بھی ایرانی ہوگا، ایرانی فائرفائٹنگ طیارہ آج پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔ قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے گزشتہ شام دیودار کے جنگلات میں لگی آگ سے متعلق … پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایران کا اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ بھیجنے کا فیصلہ پڑھنا جاری رکھیں