ایران کی آبادی برابر ٹرمپ کے سر کی قیمت مقرر
ایران کی آبادی برابر ٹرمپ کے سر کی قیمت مقرر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں مارے جانے کے بعد ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت مقرر کردی۔برطانوی اخبار ایکسپریس کے مطابق ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سرقلم کرنے والے شخص کو آٹھ کروڑ ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔
بالفيديو : المشاركون في تأبين القادة الشهداء في ايران يعلنون عن جائزة مالية قدرها ٨٠ مليون دولار ( دولار عن كل مواطن ايراني) لمن يغتال الرئيس الامريكي ترامب . pic.twitter.com/yRhp59sN5g
— םבםב 🇮🇶 (@bmwagha) January 5, 2020
ایرانی میڈیا پرجنرل قاسم سلیمانی کے سفر آخرت کے مناظر کے دوران میزبان نے کہا کہ ایرانی حکام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت اسی ملین ڈالرز مقرر کی ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی پر چلائی گئی رپورٹ میں کہا گیاکہ ایران کی آبادی اسی ملین ہے اسی طرح ہر شخص ایک ایک ڈالر دے گا اورصدر ٹرمپ کا سر لانے والے کواسی ملین ڈالرز کی خطیر رقم بطور انعام پیش کی جائے گی۔
بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔
بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟
ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟
ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا
تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا
مریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے