ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے، برطانیہ و اسرائیل

0
22

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن اور ان کے اسرائیلی ہم منصب بنیامین نیتن یاہو نے اس بات کی ضرورت پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے اور تہران کی جانب سے عدم استحکام کا باعث بننے والے تخریبی رویے کو لگام دی جائے۔

یہ موقف جمعرات کے روز لندن میں نیتن یاہو اور بورس جانسن کے دورمیان ہونے والی بات چیت کے دوران سامنے آیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور سیکورٹی روابط کو گہرا بنانے اور مشرق وسطی میں امن عمل کے لیے حلوں کی تلاش کے موضوعات زیر بحث آئے۔

برطانوی وزیراعظم کی ترجمان نے بتایا کہ بورس جانسن نے ایران کے مسئلے کے حوالے سے مکالمے اور سفارتی حل پر زور دیا۔

برطانوی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بورس جانسن اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قابل نفاذ امن معاہدے کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کی تفصیلی تجاویز دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

Leave a reply