fbpx

ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکیں گے چاہے امریکا سے بھی یہ کچھ کرنا پڑے ، نیتن یاہو کی کھلی دھمکی

ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکیں گے چاہے امریکا سے بھی یہ کچھ کرنا پڑے ، نیتن یاہو کی کھلی دھمکی

باغی ٹی وی : اسرائیلی وزیرا عظم نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت بھی جانے نہیں‌دیں گے ، چاہے اس سلسلے میں امریکا سے تعلقات ہی متاثر کیوں نہ ہوں.

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔
مزید دھمکی آمیز لہجہ استعمال کرتے ہوئے صہیونی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے چاہے اس کے لیے امریکا کے ساتھ کٹی ہو جائے .

یہ خطاب ایسے وقت کیا گیا جب وہ نئے موساد چیف ڈیوڈ بارنیا کی تقرری کی تقریب سے تقریر کر رہے تھے . انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وجود کے لیے سب سے بڑا خطرہ ایران کا جوہری طاقت بننا ہے۔ اگر ایران جوہری طاقت بن گیا تو عظیم یہودی ریاست کا خواب چکنا چور ہو جائے گا.

صہیونی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کے راستے روکنے کے لیے اپنے قریبی ترین دوستوں‌ سے بھی ہاتھ دھونا پڑے تو ہم اس سے بھی گریز نہیں کریں گے .

ادھر صہیونی وزیر دفاع نے بھی امریکا کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ امید کرتے ہیں‌ امریکا ہمارے خدشات کو خاطر میں‌لائے گا . ایران سب کے لیے خطرہ ہے موجودہ انتظامیہ کو معاہدہ نہیں کرنا چاہیے جس سے ایران جوہری طاقت بن سکے .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.