کوئٹہ: پاکستان سے تعلق رکھنے والے 9 مزدروں کو ایران کے سرحدی علاقے میں قتل کردیا گیا ہے،قتل کیے جانے والے افراد مزدوری کے لئے ایران گئے تھے تعلق پنجاب اور سندھ سے ہے۔

باغی ٹی وی:دفتر خارجہ نے ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں 9 پاکستانیوں قتل کے ہولناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے واقعےپر ہم ایرانی حکام کےساتھ رابطے میں ہیں، زاہدان میں ہمارے قونصلر اسپتال جا رہے ہیں جہاں زخمیوں کاعلا ج کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستانی سفیر مقامی حکام سے ملاقات کر کے جرم کے مرتکب افراد کیخلاف فوری کارروائی پر بھی زور دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس سنگین معاملے پر پوری طرح آگاہ اور تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں، سفارت خانہ لاشوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کرے گا، ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کودہشتگردی سے لڑنے کے عزم کو نہیں روک سکتے۔

قبل ازیں ایرانی پولیس نے لاشیں ڈمکی شہر کے مہر اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم اطلاع موصول ہونے تک کسی گروپ یا تنظیم نے اس بڑے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

کوئٹہ میں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی بلوچستان کے شہر شستون(سراوان) کے گاؤں سیرکان میں ایک کوارٹر پر حملہ کرکے پاکستانی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو قتل کردیا، مرنے والے افراد میں سے 2 کی شناخت اشفاق اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے، تاہم دیگر افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے،مزدوروں اور کاروباری افراد کی گزشتہ کئی سالوں سے ایرانی بلوچستان میں آمدروفت ہے اور روزگار کی وجہ سے یہ لوگ وہاں رہائش پذیر تھے ۔

پیپلز پارٹی کا عوامی معاشی معاہدے کے نام سے انتخابی منشور جاری

ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے واقعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نو غیر ایرانی شہریوں کو سروان شہر کے سرکان علاقے میں ہفتہ کی صبح مسلح افراد نے قتل کردیا، تاحال کسی فرد یا گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
https://x.com/zarrar_11PK/status/1751196495561281648?s=20
پاکستانی مزدوروں کے قتل کا یہ واقعہ پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پیش آیا ہے، رواں ماہ ایران نے پاکستانی سرحدی علاقے میں میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے 18 جنوری کو ایرانی سرحدی شہر سروان میں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کرکے 9 افراد کو ہلاک کردیا تھا، ان حملوں کے بعد کشیدگی میں شدید اضافہ ہوگیا تاہم ایران نے مذاکرات کا راستہ اپنایا اور کشیدگی میں کمی آئی ہفتہ کو ہی پاکستان اور ایران کے سفرا واپس اپنی ذمہ داریوں پر پہنچے۔

پاکستان کا معاشی مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہے،سراج الحق

ایران واپس پہنچنے والے پاکستانی سفیر مدثر ٹپو نے ایک بیان میں کہا کہ ایران سراوان میں پاکستانیوں کے قتل پرصدمہ ہے، پاکستانی سفارتخانہ سوگوارخاندان کےغم میں برابرکا شریک ہےایران سے پاکستانیوں کےقتل کی تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ کیا ہے، زاہدان میں پاکستانی قونصل خانہ جائے حادثہ اور اسپتال کا دورہ کرچکا اور ایران سے معاملے پرپھرپورمعاونت طلب کی ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کی بھرپورمدد کریں گے۔

https://x.com/Izharmhk32/status/1751226543777501334?s=20

بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

Shares: