ایران میں عدم استحکام پاکستان کی سلامتی کیلئے تباہ کن ہو گا، افغان امن عمل بھی متاثر ہو گا. شاہ محمود قریشی

0
34

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران پر پابندیوں‌ کے تناظر میں‌ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ اور ایران کے مابین بڑھتے ہوئے تنازعہ پر سخت تشویش ہے. ایران میں‌ کسی قسم کی عدم استحکام کی صورتحال پاکستان کیلئے بھی تباہ کن ہو گی. ایران امریکہ صورتحال اس وقت عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بنتی جارہی ہے ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین صرف ہمارا روایتی حلیف ہی نہیں‌ بلکہ ہمارا معاشی شراکت دار بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے امریکہ اور طالبان کے مذاکرات میں اپنا کردارا دا کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاک بھارت تنازعہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض‌ملکوں نے انڈیا کو حساس ٹیکنالوجی دے کر امتیازی سلوک کیا ہے جسے ہم درست نہیں‌ سمجھتے. پاکستان میں دہشت گردی میں انڈیا کے کردار اور بھارت کے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے سنجیدہ امور ہمارے علم میں ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ہتھیاروں کا بڑھتا عدم توازن علاقائی تذویراتی استحکام خطرے میں ڈال رہا ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے لڑاکا طیاروں‌ کے خلیج فارس میں آنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ امن کیلئے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو افغان امن عمل پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ واضح‌ رہے کہ ان دنوں ایران اور امریکہ کے مابین تنازعہ بہت بڑھ چکا ہے اور امریکی صدر نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں‌ کو بھی اعلان کیا ہے.

Leave a reply