ایران مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام لانے میں تعاون کرے ،شاہ سلمان

0
32

ریاض: سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت کی خطے کے استحکام اورامن کو نقصان پہنچانے والی پالیسی پرگہری تشویش ہے ایران کی حوثی باغیوں کی حمایت کی وجہ سے یمن جنگ کا شکار ہے۔

باغی ٹی وی :”العربیہ” کے مطابق بدھ کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر شاہ سلمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے مجلس شوریٰ سے خطاب کیا جس میں امید ظاہر کی ہے کہ ایران ’عدم استحکام اور جارحیت‘ کی پالیسی ترک کرے گا اور مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام لانے میں تعاون کرے گا۔

سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

سال کے اختتام پرکی جانے والی تقریر میں سعودی عرب کے شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے نیوکلئیرپروگرام کے حوالے سے عالمی برادری سے تعاون نہیں کررہا ایران مملکت کا ہمسایہ ملک ہے ہم امید کرتے ہیں کہ یہ منفی پالیسی اور خطے میں اپنا برتاؤ تبدیل کرتے ہوئے بات چیت اور تعاون کا راستہ اختیار کرے گا –

سعودی عرب چین کی مدد سے اپنے بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے،امریکی حساس اداروں کا دعویٰ

خطاب میں شاہ سلمان نے یمن تنازع کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے پہل کرنے اور لبنان کے عوام کی حمایت کا عہد کیا جنہیں معاشی بحران اور حزب اللہ سے سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔

سعودی عرب پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملے، امریکہ کی شدید مذمت

شاہ سلمان نے سعودی عرب اس مشکل وقت میں برادر لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہےانہوں نے تمام لبنانی قیادت اور رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اپنے عوام کے مفادات کو پہلے درجے کا مقام دیں اور لبنانی ریاست پر دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے غلبے کا سلسلہ روکیں۔

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند نہیں کی تو خانہ جنگی کا خطرہ ہے،نصیر الدین شاہ

بین الاقوامی سطح پر شاہ سلمان نے افغانستان کے امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا تا کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کی آماج گاہ نہ بن سکے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عالمی امن کے لئے مرکزی کردار ادا کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزہز آل سعود نے مجلس شوری کے آٹھویں اجلاس کا ورچوئل کال کے ذریعے افتتاح کیا اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے-

سعودی عرب: تیز رفتار کار دیوار توڑ کر مسجد میں داخل، 5 نمازی شدید زخمی

Leave a reply