ایران میں چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 75 مریض ہلاک،مجموعی ہلاکتیں کتنی ہو گئیں؟

0
34

ایران میں چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 75 مریض ہلاک،مجموعی ہلاکتیں کتنی ہو گئیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 429 ہو گئی

ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں مجموعی طور پر 10075 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 429 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 3276 افراد کا علاج ہو چکا ہے.

ایرانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 75 افراد جاں بحق ہوگئے اور اب ایران میں کرونا وائرس کا شکار جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 429 تک بڑھ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث ایرانی رکن پارلیمنٹ فاطمی رہبر بھی ہلاک ہو چکی ہیں جب کہ ایران کی نائب صدر برائے خواتین سمیت متعدد اراکین پارلیمنٹ میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

خیال رہے کہ اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 21 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

کورونا وائرس کی تباہ کاریاں‌ : ایران کو 60 سال بعد IMF سے قرض مانگنے پرمجبورکردیا

Leave a reply