ایران میں 24 گھنٹوں میں مزید 129 ہلاکتیں،مجموعی مریضوں کی تعداد 15 ہزار ہو گئی

0
36

ایران میں 24 گھنٹوں میں مزید 129 ہلاکتیں،مجموعی مریضوں کی تعداد 15 ہزار ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں گزشتی 24 گھنٹوں میں 129 افراد کرونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے،ایران میں کرونا وائرس کے 15 ہزار کے قریب مریض سامنے آ چکے ہیں

ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے حوالہ سے ایک لاکھ چالیس ہزار افراد کی سکریننگ کی گئی،جن میں سے 73 ہزار 435 افراد میں کرونا وائرس کی بیماری کی علامات موجود تھیں۔ جن پر مزید ٹیسٹ کئے گئے تو ایران میں کرونا کے 14 ہزار 991 مریض سامنے آئے،جن میں سے 853 جان کی بازی ہار گئے

ایران کی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کے 4996 مریض صحتیاب ہو کر گھروں‌کو بھی لوٹ گئے ہیں. گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 1053 مریض سامنے آئے،جبکہ 129 کی وفات ہوئی

ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں جاری ہیں، ایران میں آیت اللہ سید ہاشم بطحائی کورونا وائرس سے چل بسے

آیت اللہ سید ہاشم بطحائی ایران میں مجلس خبرگان کے رکن تھے،انکی وفاقت قم شہر کے مقامی ہسپتال میں ہوئی، ایرانی میڈیا کے مطابق بطحائی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ وہ تہران میں ایک ہسپتال کے سربراہ بھی ہیں .

ایران میں حکومتی ذمہ داران اور ارکان پارلیمنٹ میں کرونا وائرس کے انکشاف کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر صنعت رضا رحمانی اور وزیر سیاحت علی اصغر منسان بھی کرونا وائرس کے متاثرین کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

کرونا وائرس،ایران میں پاسداران انقلابی کے سینئر کمانڈر کی ہوئی موت

ایرانی صدر حسن روحانی کے نائب اسحاق جہانگیری بھی کرونا کی زد میں آ گئے ہیں، وہ کئی دنوں سے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے ان کے حوالہ سے چہ میگوئیاں جاری تھیں تا ہم اب تصدیق کر دی گئی ہے کہ اسحاق جہانگیری میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

Leave a reply