ایران میں آگ سے جھلسنے والی گاڑی معمہ بن گئی
ایران میں آگ سے جھلسنے والی گاڑی معمہ بن گئی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایران میں گاڑی کا حادثہ معمہ بن گیا، ایران میں ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ افغان پناہ گزینوں کی ایک گاڑی میں بھڑکنے والے آگ کے نتیجے میں کم سےکم تین مہاجرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تہران میں قائم افغان سفارت خانے کےمطابق ایک المناک ٹریفک حادثے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں مہاجرین کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی اور اس میں موجود افراد جل کر خاکستر ہوگئے۔ دوسری طرف عینی شاہدین نے بتایا ہےکہ افغان مہاجرین کی گاڑی کو حادثہ پیش نہیں آیا بلکہ ایرانی پولیس نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کےنتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ ایران میں مخصوص طبقے کو ماوائے عدالت قتل کرنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں. اس وجہ سے ان پر انسانی حقوق کی تنظیموں الزام بھی دھرتی رہیتی ہیں.