ایران پر حملہ ہوا تو خطہ میں امریکی مفادات کو آگ لگ جائے گی، ترجمان ایرانی فوج

0
65

ایران نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کا ارتکاب کیا تو خطہ میں امریکی مفادات کیلئے سنگین نتائج پیش آئیں گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ابو الفضل شیکرچی نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی کوئی جنگ نہیں‌ چھیڑی اور نہ ہی اس کا ایسا کوئی ارادہ ہے لیکن دشمن کو کسی غلط فہمی میں نہیں‌ رہنا چاہیے . ایران کی جانب ایک گولی بھی چلائی گئی تو وسط اور مغربی ایشیاء میں امریکہ کے مفادات کو آگ لگ جائے گی. انہوں نے کہاکہ کسی بھی جارحیت کے نتیجہ میں بڑے انقلابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. ہم ایک گولی کا جواب دس گولیوں‌ سے دیں گے.

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ابو الفضل شیکرچی نے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کے خلاف کسی طور جنگ چھیڑنے کی صلاحیت نہیں‌ رکھتے، ایران نے خود کو حملہ کی زد میں‌ پایا تو دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور اسے تاریخی جواب دیا جائے گا جس پر اسے پچھتانا پڑے گا.

واضح رہے کہ ایرانی جنرل کی طرف سے یہ بیان امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملے کا حکم دے دیا تھا تاہم بعد جہاز واپس بلا لئے گئے.

Leave a reply