ایران نے خلیجی ساحل کے قریب نامعلوم ڈرون مار گرایا

0
21

تہران : ایران نے ایک بارپھر امریکی ڈرون مارگریا ، یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل ایران کئ امریکی ڈرون گراچکا ہے، ایران نے امریکی ڈروں گرانے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باوجود 4 ماہ بعد خلیج میں بندر ماہشہر بندرگارہ کے قریب ایک اور نامعلوم ڈرون مارگرایا۔رپورٹ میں کہا ہے کہ ایرانی فوج نے خوزستان صوبے میں پرواز کرنے والے ایک نامعلوم طیارے کو علی الصبح میزائل کے ذریعے مارگرایا۔

بھارتی میڈیا جھوٹا، کل سازشیں اورشرارتیں دم توڑ جائیں گی ، ترجمان پاک فوج

ذرائع کے مطابق خوزستان کے گورنر غلام رضا شریعتی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج نے ڈرون کا مبلہ حاصل کرلیا ہے اور معاملے کی تفتیش بھی شروع کردی ہے۔بعدازاں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرون ایرانی ساختہ بھی ہوسکتا ہے جو رات کے وقت ہونے والی میزائل تجربات کا حصہ بھی ہوسکتا ہے۔

طیارہ تباہ ، پائلٹ ہلاک ، امریکی حکومت نے اہم اعلان کردیا

اس سے قبل 23 اکتوبر کو اسی علاقے میں ایرانی ساختہ ڈرون حادثاتی طور پر تباہ ہوگیا تھا جس کے بعد اخبارات میں نامعلوم غیر ملکی طیارے کو مارگرانے سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں۔نیوز ایجنسی فارس نے انکشاف کردیا تھا کہ ڈرون ایرانی تھا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی جارہی تھی اسی دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

اللہ نوازشریف کو صحت وتندرستی عطا فرمائے، بیمارہیں ،اچھےاندازسے پیش آئیں،عمران خان کی ہدایت

Leave a reply