ایرانی ہیکرز کا اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ
ایرانی ہیکروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سائبر حملے میں اسرائیلی فوج پر اٹیک کیا ہے اور اسکا ڈیٹا قبضے میں لے لیا ہے
خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سائبر گروپ عصائے موسوی نے سائبر حملہ کیا ہے اور اس حملے کے دوران ایرانی ہیکرز نے اسرائیلی فوج کا ڈیٹا چوری کیا ہے، ایرانی ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے زیر اہتمام چلنے والے سکول کے سینکڑوں فوجی اہلکاروں، طلبا کے بارے میں اہم معلومات، تفیصلات پر مبنی فائلیں قبضے میں لی گئی ہیں، جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع سے بھی اہم دستاویزات قبضے میں لی ہیں
ایرانی سائبر کے اس سائبر حملے کے بعد اسرائیلی آئی ٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی، ہیکرز کے اسی گروپ نے حال میں ہی ڈیٹا بیس لیکس کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس میں نجی اسرائیلی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کمپیوٹروں کا ڈیٹا موجود ہے کو ہیک کر لیا تھا،
خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے سائبر حملے پر تحقیقات کا آغازکیا تو معلوم ہوا کہ یہ ایرانی سائبر گروپ ہے ، اسرائیلی فوج کے ڈیٹا کی چوری کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے، اس سے قبل ڈارک نیٹ، ٹیلی گرام پر اسرائیلی فوج کا ڈیٹا ہیک کر کے شیئر کر دیا گیا تھا
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے سائبر ماہرین کے مابین جنگ جاری ہے، چند روز ایرانی جنرل نے کہا تھا کہ سائبر حملے کے پیچھے اسرائیل اور امریکا ہیں سائبر حملے میں سروس اسٹیشنز سے ایندھن کی تقسیم بند ہوگئی تھی۔ایرانی جنرل غلام رضا جلالی کا مزید کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے دشمن ممالک ہیں۔ اور سائبر حملے پچھلے دو حملوں سے مماثلت رکھتے تھے
رواں برس ماہ اپریل میں جوہری مرکز نطنز پر سائبر حملہ ہوا تھا،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق نطنز جوہری تنصیب پر حملہ تباہی کا سبب بن سکتا تھا،حملے کو انسانیت کیخلاف کارروائی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے،ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں ایران کی کامیابیوں کا بدلہ لینا چاہتا ہے جوہری مرکز پر کیے گئے حملے کا بدلہ لیا جائے گا،
ماہ اپریل میں ہی اسرائیلی ماہر طبیعیات اور ویزمان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے سابق صدر ڈینیئل ظف کے جی میل اکاؤنٹ کو ایرانی ہیکروں نے ہیک کر لیا ، جس کے بعد اس اکاؤنٹ تک رسائی کے بعد اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تفتیش پھیل گئی .یروشلم پوسٹ کے مطابق ایرانی ہیکرز نے گذشتہ سال کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل میں جینیاتی ، نیورولوجی اور آنکولوجی ریسرچ میں مہارت رکھنے والے سینئر طبی پیشہ ور افراد کو نشانہ بنایا۔اور ان کے اکاؤنٹ میں دخل اندازی کی .
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف
پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث