ایران نے کشمیر پر پاکستان کی حمایت کردی ، شاہ محمود قریشی کے ساتھ جواد ظریف کی میڈیا سے گفتگو

0
30

ایران نے کشمیر پر پاکستان کی حمایت کردی ، شاہ محمود قریشی کے ساتھ ایرانی ہم منصب کی میڈیا سے گفتگو

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، وزیر‌ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ.ایرانی وزیرخارجہ کےساتھ ملاقات میں تفصیلی بات ہوئی، ہم خطے میں باہم تعاون بڑھانے اور طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر متفق ہیں خطے میں‌امن دودنوں ممالک کے حق میں‌ہے. ایران بھی افغانستا ن میں امن کاخواہاں ہے،

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان سے ملنے والے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سے ملنے والے تعاون سے بہت مطمئن ہیں۔
پاکستان سے ملنے والے تعاون سے بہت مطمئن ہیں،۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے امیگریشن، انسدادِ دہشتگردی سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جواد ظریف اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرح ایران بھی پڑوسی ملک افغانستان میں استحکام چاہتا ہے، باہمی مشاورت سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دوران ملاقات دو طرفہ تجارت اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور کشمیر کے مسئلے پر ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل ایرانی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‏اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آج صبح پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوستانہ تعلقات، سرحدی اور دفاعی امور، امن اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا .

Leave a reply