اسرائیل کا حالیہ ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں فیصلہ کن منصوبہ تیار

منصوبہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حالیہ حملے کی جوابی کارروائی کے طور پر تیار کیا گیا ہے
iran isral

تل ابیب: اسرائیل نے حالیہ ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں ایک فیصلہ کن منصوبہ تیار کر لیا ہے-

باغی ٹی وی : عرب میڈیا نے اسرائیلی چینل 14 کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ منصوبہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حالیہ حملے کی جوابی کارروائی کے طور پر تیار کیا گیا ہے منصوبے میں ایرانی عہدیداروں کی رہائش گاہیں، ایرانی تیل کی تنصیبات، فوجی مقامات، اور سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج اور غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے ایک تفصیلی منصوبہ پیش کیا ہے، جس میں طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں اور لڑاکا طیاروں کا استعمال بھی شامل ہے اس منصوبے کی تفصیلات صرف چند عہدیداران کے پاس ہوں گی، اور ایرانی اہداف پر حملے سے کچھ دیر قبل پائلٹس کو ہدف کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات دی تھیں اس سے پہلے، ایران نے اسرائیل پر 400 بیلسٹک میزائل داغے تھے، جس کے نتیجے میں اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے اور عوام نے بنکرز میں پناہ لی تھی۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو اس طرح جواب دے کہ خطے میں زیادہ کشیدگی نہ ہوامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور اسرائیل سے سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آگیاہے کہ کامیابیوں کوپائیدارسٹریٹجک کامیابی میں بدل دیاجائے۔

250 سال قبل تانبے کی پلیٹوں پر کندہ کی گئی ڈوڈلز کی …

اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اب ہمیں یرغمالیوں کی واپسی، جنگ کے خاتمے اور اس کے بعدکی پلاننگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے خطے میں مختلف سمت کی جانب بڑھنے کا یہ غیرمعمولی موقع ہے،اسرائیل کے ایران پر حملے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا اسرائیل ایران کو اس طرح جواب دےکہ خطے میں زیادہ کشیدگی نہ ہو۔

Comments are closed.