ایرانی حکومت نے سائنسدان فخری زادہ کے قتل میں ملوث چار افراد کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے

0
30

ایرانی حکومت نے سائنسدان فخری زادہ کے قتل میں ملوث چار افراد کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے.

باغی ٹی وی : ایرانی پولیس کے ترجمان مہدی حاجیان نے اعلان کیا ہے کہ تہران نے اپنے نیوکلیئر سائنسدان فخری زادہ کے قتل میں ملوث چار ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے ان کی گرفتاری میں مدد کی درخواست کی ہے۔

ایرانی نیوکلیئر پروگرام کے ’خالق‘ محسن فخری زادہ کو گزشتہ سال 27 نومبر کو تہران کے قریب ہلاک کر دیاگیا تھا۔مہدی حاجیان نے ان محسن فخری زادہ کے مبینہ قاتلوں کی شناخت اور ان کے ملک کا تذکرہ نہیں کیا لیکن ایرانی عہدیداروں نے پہلے اعلان کیا تھا

ایران نے محسن فخری زادہ کے قتل کا الزام اسرائیلپر لگایا تھا،سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر نے انکشاف کیا تھا کہ ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو سیٹلائٹ کے ذریعے کنٹرول کرکے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی مشین گن کے ذریعے قتل کیا گیا ۔انٹیلیجنس سیٹلائٹ سے لیس مشین گن نے گاڑی میں سوار ایٹمی سائنسدان کے چہری کو ہدف بنایا جب کہ کار میں موجود ان کی اہلیہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جو صرف 10 انچ کی دوری پر موجود تھیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کو دہشت گردی کی کارروائی کے دوران شہید کردیا گیا تھا محسن فخری زادے کے قتل پر ایران نے شدید احتجاج کیا تھا،اور قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا عندیہ دیا تھا اور اس بات کا عزم کیا تھا کہ محسن فخری زادے کے قاتلوں سے بدلہ لیا جائے ۔

Leave a reply