fbpx

ایرانی کشتیوں نے ہمارے بحری جہاز کو چھیڑا ہے ، امریکی جنرل چیخ اٹھا

ایرانی کشتیوں نے ہمارے بحری جہاز کو چھیڑا ہے ، امریکی جنرل چیخ اٹھا

باغی ٹی وی : امریکی جنرل مارک ملی نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ ہمارے بحری جہازوں کے پاس ایرانی کشتیوں کا آنا اور چھیڑ چھاڑ کرنا اشتعال انگیزی ہے جس پر امریکا کو تشویش ہے .
امریکی جنرل مارک ملی نے باور کیا کہ ہم اپنے بحری جہازوں اور عملے کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے۔

خیال رہے کہ ہے کل ایرانی کشتیاں امریکی نیوی کے جہاز کے بہت قریب آگئی تھیں جس پر امریکی جہاز کو وارننگ فائر کرنا پڑے تھے . ہ واقعہ خلیجِ فارس کے شمال میں پیش آیا۔ واقعے کے دوران ایرانی کشتیاں امریکی بحری جہاز سے صرف 204 فٹ دور تھیں۔ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں سمندر میں یہ دوسرا تناؤ تھا.

ایرانی تیز کشتیوں نے امریکی بحریہ کا ساحلی جہاز فائربولٹ اور امریکی کوسٹ گارڈ کے جہاز کا پیچھا کیا ، شام کے قریب آٹھ بجے بین الاقوامی پانیوں میں تیزی سے بڑھنے والی ایرانی کشتیوں پر وائرننگ فائر کھول دیے. بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے ایک بیان میں اس صورت حال کے بارے بتایا .

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی بحری جہاز "نامعلوم ارادے سے غیر ضروری قریب” پر چلے آرہے تھے اور ایک موقع پر دونوں امریکی بحری جہاز کے 68 گز کے فاصلے پر آگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.