ایرنی قدس فورس کے کمانڈر کا حماس کی حمایت و مدد کا اعلان
غزہ پر اسرائیل کی مسلسل بمباری جاری ہے تو وہیں زمینی کاروائیاں بھی جاری ہیں ایسے میں ایران کی قدس فورس کے سربراہ کمانڈر اسماعیل قانی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل سے جنگ میں حماس کی ہر ممکن مدد کی جائے گی
ایرانی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل نے حماس کے القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد ضیف کو بھجوائے گئے پیغام میں ہر طرح کی مدد اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،ایرانی کمانڈر اسماعیل قانی کا حماس کمانڈر کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ ” آپ کے ایرانی بھائی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ دشمن کو غزہ اور فلسطین میں انکے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے”
قدس فورس کے کمانڈر کا پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا جب خبر رساں ادارے رائیٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے حماس کے سربراہ کو کہا ہے کہ ایران حماس کی اس جنگ میں حمایت نہیں کرے گاکیونکہ حماس نے خود سے حملہ کیا تھا، حماس ترجمان نے اس رپورٹ کو جھوٹا قرار دیا گیا تھا.
اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فریڈم موومنٹ کے بانی اور سیکرٹری جنرل خالد ابو ہلال شہید ہوگئے ہیں، فلسطینی میڈیا نے تصدیق کی کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے دوران خالد ابوہلال شہید ہو گئے، اسرائیل نے غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں بمباری کی ، جس سے خالد کی موت ہوئی،
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم غزہ پر قبضے کا ارادہ نہیں رکھتے، ہمارے پاس الشفاء اسپتال میں یرغمالیوں کو رکھے جانے کے ٹھوس شواہد تھے،اسی وجہ سے ہسپتال پر حملے کئے گئے ،اسی وجہ سے اسرائیلی فوج ہسپتال داخل ہوئی تاہم حماس رہنما فوج کے پہنچنے سے قبل ہی نکل چکے تھے، خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی حکومت کے پاس یرغمالیوں کے حوالے سے انٹیلی جنس اطلاعات کا دعویٰ کیا لیکن انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا،انکا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں زمینی آپریشن شروع کرنے سے پہلے ڈیل کے قریب تھے لیکن اسرائیلی فوج کے زمینی آپریشن نے حماس پر سیز فائر کے لیے دباؤ ڈالا ، اگر ہم اپنے یرغمالوں کو واپس لاسکتے ہیں تو ہم عارضی طور پر سیز فائر کریں گے لیکن میں نہیں سمجھتا یہ میرے مقصد کو پورا کرے
دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر حملےکے بعد اسرائیلی معیشت کو یومیہ 26 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے،اسرائیلی مرکزی بینک نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیلی معیشت کو 50 ارب ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے،اسرائیلی وزارت افرادی قوت کے مطابق غزہ جنگ کی وجہ سے ورک فورس میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے،جنگ کی وجہ سے اسرائیلی کرنسی شیکل 2012 کے بعد کم ترین سطح پر آچکی ہے.
اسرائیل نے غزہ میں کاروائی کے دوران طبی عملے کے بھی دو افراد کو گرفتار کیا ہے، اسرائیل نے ابن سینا ہسپتال کو خالی کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے، ایمبولینسوں کی تلاشی لی گئی تو وہیں لاؤڈ سپیکر پر اعلان کر کے ہسپتال کو خالی کرنے کا کہا گیا،اسرائیل نے طبی عملے کو بھی ہسپتال سے نکلنے کا کہا ہے، جن افراد نے انکار کیا ان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اسرائیل نے جنین پناہ گزین کیمپ سے بھی سات افراد کو گرفتار کیا ہے،
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں خواتین، بچے، بیمار اور زخمی موت کے خطرے سے دوچار ہیں،الشفاء کےڈائریکٹر نے الجزیرہ کو بتایا کہ شمالی غزہ میں انڈونیشین اسپتال بھی بند ہو چکا ہے،الشفا ہسپتال میں بھی اسرائیلی فوج موجود ہے جو مسلسل تلاشی لے رہی ہے، ہسپتالوں میں طبی سامان کی قلت ہو چکی ہے،جسکی وجہ سے کئی ہسپتال بند ہو چکے ہیں،مسلسل اسرائیلی حملوں کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا اور پانی کی بھی قلت ہو گئی ہے، زخمیوں کو بھی کھانے پینے کو کچھ نہیں مل رہا، غزہ پٹی کے شمالی علاقے میں کوئی امداد نہیں پہنچائی جا رہی
الجزیرہ کے ساتھ ایک فون کال میں غزہ کے الشفا میڈیکل کمپلیکس میں برنز وارڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کمپلیکس کی اہم عمارتوں میں پانی اور بجلی کی کمی ہے۔ ہسپتال مریضوں سے تقریباً خالی ہے اور انٹرنیٹ ابھی تک منقطع ہے۔ عام صورتحال غیر محفوظ ہے اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سرجری نہیں کی جا سکتی، صاف پانی کی کمی کی وجہ سے بچے شدید آنتوں کے انفیکشن کا شکار ہو ہےر ہیں۔ اسرائیلی سنائپرز پورے کمپلیکس اور اس کے اطراف میں تعینات ہیں۔ اسرائیلی قبضے نے میڈیکل کمپلیکس کے اندر سے متعدد لاشیں چرا لیں۔ ہم نے ان انتہائی نگہداشت والے مریضوں کو کھو دیا ہے، جو وینٹی لیٹرز پر منحصر تھے۔
ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا
وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟
اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب
اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت
دوسری جانب اسرائیل نے مسجد اقصٰی میں آج بھی نماز جمعہ عائد کرنے کے لئے پابندی عائد کر رکھی تھی، شہریوں نے مسجد کے احاطے میں نماز جمعہ ادا کی،اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کی طرف جانے والے راستوںکو بند رکھا تھا،سینکڑوں نمازیوں نے راستوں کی بندش کی وجہ سے راہداریوں پر نماز ادا کی،اس دوران اسرائیلی فوج نے نمازیوں پر شیلنگ کی اور آنسو گیس برسائے،گزشتہ 6 جمعوں سے یہ صورت حال ہے اس سے قبل عام دنوں میں کم سے کم 50 ہزار مسلمان مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کیا کرتے تھے
#بریکنگ_نیوز
اسرائیلی فوج نے آج بھی القدس شہر کا محاصرہ کیے رکھا اور مسلمانوں کو مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دیا جس کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر نماز جمعہ ادا کررہے ہیں pic.twitter.com/xKqru6Bvgo— Ghulam Nabi Madni (@GNMadani) November 17, 2023
اسرائیلی بمباری کے دوران مریضوں کو تنہا نہ چھوڑنے والے ڈاکٹر حمام اللّٰہ اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے ہیں، ڈاکٹر حمام اللہ الشفا ہسپتال میں تھے اور اسرائیلی بمباری سے انکی موت ہوئی ہے،36 سالہ ڈاکٹر حمام اللہ نے اسرائیلی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کی تھی، اور علاقہ چھوڑنے کی بجائے زخمیوں کے علاج کو ترجیح دی تھی،ڈاکٹر حمام اللہ نے ایک انٹرویو میں اسرائیلی بمباری میں شہید طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر میں محفوظمقام پر چلا گیا تو زخمیوں کا علاج کون کرے گا، فلسطینی شہری انسان ہیں جانور نہیں کہ انہیں اکیلا چھوڑ دیا جائے، انہیں مناسب دیکھ بھال کی ضرورت ہے.