fbpx

چیئرمین سینیٹ نے ایرانی سفیر کا کیا شکریہ ادا

چیئرمین سینیٹ نے ایرانی سفیر کا کیا شکریہ ادا

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں سینٹیٹر کہدہ بابر بھی شریک تھے،ملاقات میں مکران ڈویژن اورگوادر کو ایران کی جانب سے بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کےمعاملہ پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیئرمین سینیٹ نے ایران حکومت کا گوادر اور مکران ڈویژن کی بجلی بحال کرنے پر شکریہ ادا کیا ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش سے علاقے کے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا ،ایران کی جانب سے بجلی بحالی سے عوام کو ریلیف ملا ہے،

سینیٹر کہدہ بابر نے بھی اس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ اور ایران کے سفیر کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ،سینٹرکہدہ بابر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی ذاتی کوششوں سے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملی،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی سطح پر تعاون قابل تعریف ہے ،پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،تعلقات کو سیاسی، سماجی اور اقتصادی سطح پر مزید مستحکم کیا جائے،

باز آ جائیں کوئی بھی غیر ملکی فوجی افغانستان میں قابل قبول نہیں، افغان طالبان

ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خیالات سے اتفاق کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیا ن دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ملاقات میں مکران ڈویژن اور خاص طور پر گوادر کو ایران کی جانب سے بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

افغانستان کے لیے ایران کے نمائندہ خصوصی کی وزیر خارجہ سے ملاقات